ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں بھی کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا روک تھام کیلئے ضروری اقدامات ناگزیر:سدھاکر

کرناٹک میں بھی کورونا کا خطرہ منڈلانے لگا روک تھام کیلئے ضروری اقدامات ناگزیر:سدھاکر

Thu, 22 Dec 2022 11:26:03    S.O. News Service

بیلگاوی، 22؍دسمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیربرائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے آج کہاکہ چین میں دوبارہ کورونا وباء پھیلنے سے کرناٹک میں بھی کورونا کا خطرہ بڑھ گیا ہے اس پر غوروفکرکرنے وزیراعلیٰ بسواراج بومئی کے صدارت میں ایک اجلاس منعقد کرکے اس وباء کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا-

سورنا ودھان سودھا میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چین کے علاوہ جاپان اوردیگر پڑوسی ممالک میں بھی کورونا کا خطرہ دن بہ دن بڑھ رہا ہے اس لئے ہندوستان میں بھی کورونا کا خطرہ بڑھ رہا ہے - چین کی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے -اس لئے ابھی سے احتیاطی اقدامات کرنا ضروری ہے -

ذرائع کے مطابق مختلف ممالک اور دیگر ریاستوں سے بنگلور ایرپورٹ آنے والے مسافروں کی ایرپورٹ پر آج اسکریننگ کی گئی -ریاست میں کل سے ماسک کولازمی کئے جانے کا امکان ہے اور ریاست بھر میں کورونا رہنما اصول نافذ کئے جانے کا بھی امکان ہے -


Share: